ڈاکٹر فاروق ستار کی دنیا اجڑ گئی، غم سے نڈھال

کراچی (پی این آئی) کراچی کے سابق میئر اور سابق وفاقی وزیر سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ڈاکٹر فاروق ستار کی طرف سے والدہ کے انتقال کی خبر ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج شام بعد نمازِ عصر 5 بجکر 30 منٹ پر پی آئی بی کالونی کے ایم سی گراؤنڈ/ پارک میں ادا کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ فاروق ستار کی والدہ کی تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہو گی۔

یہ بات اہم ہے کہ فاروق ستار کی والدہ کچھ عرصے سے شدید بیمار تھیں اور اُنہوں نے اپنی والدہ کی دعائے صحت کی اپیل بھی کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close