کراچی، 7 افراد سمندر میں ڈوب گئے، ریسکیو آپریشن جاری

کراچی (پی این آئی) کلفٹن میں بوٹ بیسن پر واقع شہید بینظیر بھٹو پارک کے قریب 7 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سمندر میں ڈوبنے والے 7 افراد میں سے سے ایک کی لاش جبکہ تین افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا، جبکہ ڈوبنے والے تین افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 2 افراد بے نظیر بھٹو پارک کے قریب سمندر میں ڈوب گئے تھے، جن میں سے ایک کی شناخت سیف اللّٰہ کے نام سے ہوئی تھی۔

ڈوبنے والے افراد کے رشتے دار اور عزیز و اقارب میں سے 5 افراد سمندر میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں خود ہی کود گئے اور پانی میں پھنس گئے۔ انہیں بچانے کے لیے ایدھی اور چھیپا کے غوطہ خور پہنچ گئے جن میں سے 1 شخص کی لاش اور 3 افراد کو بیہوشی کی حالت میں پانی سے نکالا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تین افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے صبح سویرے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close