وکیل نے اہلیہ، ساس، سسر اور پھوپھی کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کر لی

کراچی (پی این آئی)کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں گھریلو تنازع پر وکیل نے سسرالیوں پر فائرنگ کر دی۔ اہلیہ، سسر، ساس اور پھوپھی کو زخمی کرنے کے بعد اپنے آپ کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ منصور نامی وکیل نے گھریلو تنازعے سے تنگ آ کر اپنے سسرالیوں پر فائرنگ کردی جس سے اُس کی اہلیہ، سسر، ساس اور پھوپھی زخمی ہوگئیں، ملزم نے اپنے آپ کو بھی گولی مارلی اور بعد میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق منصور ایڈووکیٹ کی اہلیہ نے خلع حاصل کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔ اسی دوران خاندان کے بڑوں نے معاملے کے پُرامن حل کے لیے منصور کو بلوایا تاہم اُس نے گھر میں گھس کر گولیاں چلا دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے سسر نے اُس کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کروا رکھا تھا۔ پولیس نے جائے وقوع سے 30 بور پستول برآمد کر لیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close