ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی (پی این آئی) چین سے قرضے کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط ہونے اور آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جانے کی خبروں کے ساتھ ہی انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 93 پیسے سستا ہو کر 210 روپے کا ہو گیا۔ انٹر بینک میں دن کے آغاز پر روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے جس کے سبب اب سے کچھ دیر پہلے تک ڈالر 210 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پی ایس ایکس میں اب سے کچھ دیر پہلے تک 100 انڈیکس 204 پوائنٹس بلند ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں بہتری کے بعد 42 ہزار 663 روپے کی سطح پر موجود ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close