مشکل معاشی حالات میں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، تیل وگیس کا نیا ذخیرہ دریافت

اسلام آباد (پی این آئی)سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا جس سے یومیہ 1400 بیرل تیل نکلنے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق اعلامیے کے مطابق تیل و گیس کا نیا ذخیرہ ضلع ٹنڈو الہ یار سے دریافت ہوا، ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرہ سے یومیہ 1400 بیرل تیل نکل سکتا ہے جبکہ یومیہ 50 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔ تیل وگیس کے ذخیرے کی دریافت کے لئے 2573 میٹر کھدائی کی گئی، مذکورہ ذخیرہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے دریافت کیا۔

ماہرین کے مطابق تیل و گیس کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی جبکہ خام تیل اور گیس کی درآمدات میں کمی سے امپورٹ بل میں بھی کچھ کمی ضرور آئے گی۔خیال رہے کہ ماڑی پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرلیے۔ترجمان ماڑی پیٹرولیم نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے جس میں 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیرل یومیہ تیل کی بڑی دریافت کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مددملے گی اور ملک میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جب کہ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close