مظفر آباد، سرکاری تعلیمی اداروں کے 29 ہزار اساتذہ کی نمائندہ تنظیم کا 25 جون کو احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کا اعلان، مطالبات پورے نہ ہونے پر تادم مرگ بھوک ہڑتال کی دھمکی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر بھر میں سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے 29 ہزار 400 اساتذہ کی نمائندہ تنظیم آزاد جموں وکشمیر سکول ٹیچر آرگنائزیشن نے 25 جون کو مظفرآباد کے ختم نبوت چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرنے اور دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔

آزادجموں وکشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر تاصف شاہین نے کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے 29 ہزار 400 اساتذہ حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف 25 جون کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے موقع پر ختم نبوت چوک مظفرآباد میں احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر تاصف شاہین نے تنظیم کے دیگربمرد اور خواتین عہدوں کے ہمراہ مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی شرح خواندگی کو پاکستان کی نسبت بلند کرنے والے ایلیمنٹری اور سیکنڈری ٹیچرز اپنے حقوق پر سمجھوتہ کرنے کے بجائے سڑکوں پرنکل کر اسں وقت تک بھر احتجاج کریں گے جب تک ان کوانکا جائز حق نہیں مل جاتا انکا کہنا تھاکہ 2012 سے آزاد کشمیر کے ایلیمنٹری ٹیچرز کو گریڈ 16 اور سیکنڈری ٹیجرز کی گریڈ 17 میں اپ گریڈیشن کی منظوری ہونے کے باوجود حکومت عملدرآمد نہیں کررہی ۔

آزاد جموں وکشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن نے 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت آزاد کشمیر کو پیش کر رکھا ہے جس کے ذریعے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہہ بجٹ سے پہلے ایلیمنٹری ٹیچرز کی سابقہ سروس کو ٹائم کیلئے شمار کرے، ای سینیارٹی، ای سروس بک اور ای ٹرانسفر پالیسی فی الفور نافذ کرکے سیاسی مداخلت ختم کی جائے، ایلیمنٹری ٹیچرز کی سنیارٹی فی الفور بنائی جائے سالہا سال سے رکی ہوئی ترقیابیوں کیلئے سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد از جلد بلایا جائے, ان ٹرینڈ اساتذہ کی ترقیوں کی اجرائیگی کو عدالتی حکم کے مطابق فی الفور کیا جائے, تمام کرنٹ چارج اساتذہ کو آفیشیٹنگ میں بدل دیا جائےمعلمین القرآن اساتذہ کی آسامیوں کو اپ گریڈ کرتے ہوئے سیکیل 6 دیا جائے, ٹیکنیکل ٹیچرز کا سروس سٹرکچر دینے کےساتھ ساتھ ترقیات بھی کیا جائے وفاقی بجٹ میں دی جانے والی تمام مراعات بشمول ڈسپیرٹی الاونس یکم مارچ سے دیئے جانے کا اعلان کیا جائے ۔

آزاد جموں وکشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے صدر تاصف شاہین نےمطالبات پور نہ ہونے کی صورت میں آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر ختم نبوت چوک مظفرآباد میں بھرپور احتجاج کرنے اور دھرنا دینے کا اعلان کیا انھوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو پھر اگلے مرحلے میں تادم مرگ بھوک ہڑتال کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں تاصف شاہین نے کہا سکول ٹیچرز آرگنائزیشن سرکاری سکولوں میں ٹھیکہ سسٹم کے خلاف ہے حکومت سیاسی مداخلت ختم کرے آزاد کشمیر کے سرکاری اداروں میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے باوجود بورڈ میں پہلی 20 میں سے 15 پوزیشنیں سرکاری تعلیمی اداروں کی ہیں اس مرتبہ 40 ہزار نئے طلباء وطالبات کو داخل کیا گیا آزاد کشمیر کے سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے اپنے بچے سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کیے ہیں وزیر اور سرکاری افسر اور ملازم بھی اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کرائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں