شیخ رشید اور اعظم سواتی کی نااہلی کاملبہ خواجہ سعد رفیق کے سر کیوں؟

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کی بد انتظامی اور نااہلی کے نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں، پیٹرول کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں،گیس اور اشیائے خور و نوش کی ہوشربا اور ناقابل رسائی قیمتیں سبھی کے تانے بانے عمران خان کی نا اہلی کے شاخسانے ہیں، آج کا تازہ ترین واقعہ یہ ہے کہ پاکستان ریلویز میں عمران خان کے تعینات کئے گئے چپڑاسی اوہ میرا مطلب کہ شیخ رشید جنہیں ریلوے کامحکمہ سونپا گیا۔

 

ان کے دور عہد میں ملازمین کی ریٹائرمنٹ اور پنشن کے واجبات پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی تھی، یہ پابندی عمران خان کے دوسرے رتن اعظم سواتی کے عہد نارسائی میں بھی یہ پابندی جاری رہی۔پھر یوں ہوا کہ آج پاکستان ریلوے ملازم کی ریٹائرمنٹ واجبات کی عدم ادائیگی پرخود کشی کی کوشش پرایک ریٹائرڈ ملازم نے ریلوے ہیڈ کوارٹر کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔حالت تشویش ناک ہے۔زخمی روبن پاکستان ریلوے میں لگے وال کلاک مکینکل ڈیپارٹمنٹ کا مکینک ہے پاکستان ریلوے ورکرز یونین کے نائب صدر یونس جٹ اور دیگر رہنماوں نے شدید رد عمل دیا ہے، ان کا کہنا تھا عمران خان نے ریاست مدینہ کا دعویٰ کیا لیکن ہم وطنوں پر زمین تنگ کر دی، ہم وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کرتے ہیں کہ عمران دور حکومت کے غیر منصفانہ پالیسیوں کو ختم کرکے غریب اور نادار ملازمین کی داد رسی کی جائے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ عمران حکومت کی ورکر کش پالیسیوں،ریلوے حکام کی غفلت اور تاخیری حربوں کے باعث روبن مسیح نے خود کشی کی کوشش کی ۔وزیر ریلوے فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا حکم جاری کریں ۔مزدور رہنما تنخواہوں ۔پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی میں تاخیر سے ریلوے مزدوروں میں بے چینی کی لہرکا فوری ازالہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close