ضمنی الیکشن، عمران خان کو کیا پیغام بھجوایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) ضمنی الیکشن کے حوالے سے عمران خان کو پیغام بھیجے جانے کا انکشاف سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون رشید نےٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد اور اعجازالحق نے عمران خان کو مبینہ طور پر اب یہ پیغام دیا ہے کہ زیادہ سخت رویہ اختیار نہ کریں آپ کو 17 جولائی کو فیئر الیکشن دیں گے۔

 

جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اگر ہوجائے ایسا تو ٹھیک ہے لیکن میں اعتبار نہیں کرتا اور میں باتوں پر نہیں جاتا کیوں کہ مجھے کئی بار دھوکہ دیا گیا۔دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کی سکیورٹی کیلئے آرمی چیف کو خط لکھ دیا ، مراسلے میں کہا گیا کہ 17جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں اور 26 جولائی کو سندھ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی فراہم کی جائے، سکیورٹی کی درخواست کراچی ، لاہور میں ضمنی انتخابات کے پرتشدد واقعات کے پیش نظر کی گئی ۔اے آروائی نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے سندھ بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کردی، کراچی، لاہور میں ضمنی انتخابات کے پرتشدد واقعات کے پیش نظر سکیورٹی کی درخواست کی جارہی ہے ، مراسلے میں چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ انتخابات میں تسلی بخش سیکیورٹی اقدامات پر پاک فوج کی تعریف کی اور کہا کہ بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج نے مثالی کردار ادا کیا۔

 

واضح رہے کہ کراچی اور لاہور کے ضمنی انتخابات میں بد امنی اور پر تشدد واقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاک فوج کی خدمات طلب کی جا رہی ہیں ، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ 26 جون ، پی کے 7 سوات میں ضمنی الیکشن 26 جون اور پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات 17 جولائی کو شیڈول ہیں ، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 24 جولائی اور این اے 245 کراچی میں 27 جولائی کو ضمنی انتخابات شیڈول ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں