شاہ محمود قریشی کی دھواں دار پریس کانفرنس، چیف الیکشن کمشنر بھی ایکشن میں آگئے

اسلام آباد (پی این آئی) چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی دھواں دار پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی۔شاہ محمود قریشی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کا الیکشن کمیشن پر اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اس پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے حکم دیا ہے کہ 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ ملتان سمیت دیگر 19 حلقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر کارروائی کی جائے اور تمام کارروائی سے چیف الیکشن کمشنر کو فوری آگاہ کیا جائے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں