اوپن لیٹر پر چلنے والی لاکھوں گاڑیوں کے مالکان کو بڑی سہولت دیدی گئی

لاہور(پی این آئی)محکمہ ایکسائز نے اوپن لیٹر پر چلنے والی لاکھوں گاڑی مالکان کو سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ڈی جی ایکسائز ملک رفاقت نے کہاہے کہ 2ماہ گاڑیوں کی بائیو میٹرک ٹرانسفر سسٹم میں نرمی کے لئے سمری حکومت کوبھجوا دی گئی۔فروخت کنندہ کی عدم دستیابی پر 2 بارمجاز افسرکی تصدیق کے بعد گاڑی خریدارکے نام ٹرانسفر کروالی جائیگی۔

 

شوروم مالکان کو گاڑی فروخت کی صورت میں 3 ماہ فروخت کنندہ کے نام رکھنے گاڑی رکھنے کی سمری بھی حکومت کو بھجوادی گئی۔ڈی جی ایکسائز اور کار ڈیلرز فیڈریشن کے درمیان معاملات طے پاگئے۔کار ڈیلر فیڈریشن کے صدر شہزادہ سلیم کی قیادت نے ڈی جی آفس میں ملاقات کی۔سمری کیبنٹ کمیٹی کی جانب سے منظوری کے بعد عملدرآمد شروع کیا جائیگا۔سابق حکومت کو بھی سمری بھجوائی گئی تھی جس کی منظوری نہیں ہوسکی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں