دانیہ شاہ کیلئے بُری خبر، اہم ادارے نے طلب کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی ) عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم کے تحت کارروائی کی درخواست پرکراچی کی مقامی عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبرکرائم و دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق وکیل درخواست گزار ایڈووکیٹ عامر جمیل کا کہنا ہےکہ دانیہ نے عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل کیں، ایف آئی اے سائبر کرائم دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کرے جس پر ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ جنوبی کراچی میں دانیہ شاہ کے خلاف

سائبرکرائم کےتحت کارروائی پر سماعت کی، عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبرکرائم کو نوٹس جاری کرتے ہوئےفریقین سے 6 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ درخواست میں کہا گیا ہےکہ دانیہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی عورتوں کی عزت مجروح کی ہے، دانیہ کی اس حرکت سے پاکستانی عورتوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، معمولی تنازع پر نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کی سزا دانیہ کو ملنی چاہیے۔ خیال رہےکہ سماجی تنظیم نےدانیہ شاہ کےخلاف عدالت میں درخواست دائرکر رکھی ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close