پنجاب، صوبائی وزراء کے لیے 8 نئی گاڑیاں خرید لی گئیں، 28 مزید گاڑیاں غریب عوام کے نمائندوں کے لیے خریدی جائیں گی

لاہور (پی این آئی) ایک طرف پنجاب کی صوبائی حکومت سیاسی اور معاشی حوالے سے شدید مشکلات کا شکار ہے تو دوسری جانب نئے وزیروں کے اللے تللے بھی قابو میں نہیں ا رہے۔ حمزہ شہباز کی قیادت میں قائم صوبائی حکومت نے صوبائی وزراء کیلئے 8 نئی ٹویٹا گاڑیاں حاصل کر لی ہیں ،دوسرے مرحلےمیں 28 نئی گاڑیاں حاصل کی جائیں گی۔ اس طرح نئی گاڑیوں کی تعداد 36 ہو جائے گی۔ لاہور کے مقامی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق جن صوبائی وزرا ءکو نئی گاڑیاں دی جائیں گی ان سے پرانی گاڑیا ں واپس لے لی جائیں گی،

میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے فیز میں 8 گاڑیاں حاصل کی گئی ہیں جبکہ دوسرے فیز میں 28 مزید نئی گاڑیاں حاصل کی جائیں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close