صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج صبح برطانیہ، آئرلینڈ اور بیلجیم کے 12روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

مظفرآباد(پی این آئی)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج صبح برطانیہ، آئرلینڈ اور بیلجیم کے 12روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے یورپی پارلیمنٹ، آئرش پارلیمنٹ، برطانوی پارلیمنٹ میں اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتوں میں زور دیا کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کریں۔ اسی طرح مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے آواز بلند کریں اور یاسین ملک کی رہائی کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔

اس سے قبل صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے لندن، برمنگھم، ہیلی فیکس، سلاؤ، برسلز، ایڈوربن اور ڈبلن میں بھی جلسوں سے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے برطانیہ بھر کے منتخب کونسلرز سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کونسلرز کی ایک آل پارٹیز کشمیر کمیٹی بھی تشکیل دی۔ اپنے دورہ یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ کے دوران انہوں نے مختلف تھنک ٹینکس، یورپی پارلیمنٹ میں قائم ہیومن رائٹس کمیٹی کی چیئرپرسن سمیت یورپی پارلیمنٹ میں قائم امور خارجہ کمیٹی کے ممبران سے بھی ملاقاتیں کیں۔جبکہ آئرلینڈ کے دورے کے دوران وہاں کے ممبران پارلیمنٹ اور آئرلینڈ کے وزیر خزانہ سے بھی ملاقات کی۔ جبکہ اپنے دورہ برطانیہ کے دوران انہوں نے یاسین ملک کے کیس کے حوالے سے 9بیرسٹرز پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جو یاسین ملک کی رہائی کے لئے قانونی مشاورت کے بعد اُن کے کیس کے حوالے سے اقدامات اُٹھائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close