آزاد کشمیر کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں و تبادلے، کون کس منصب پر فائز ہوا؟ جانیئے

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کی بیوروکریسی میں ترقیاں وتبادلے، کمشنر میرپور ڈویژن محمد رقیب, ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم رزاق احمد اورسپیشل سیکرٹری مالیات خالد مرزا کو سیکرٹری ترقیاب کر دیا گیا محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت آذادکشمیر نے ارشاد احمد قریشی سیکرٹری زراعت و امور حیوانات آبپاشی و اسما کو تبدیل کر کے سیکرٹری زکواہ وعشر کمیٹی تعینات کر دیا ہے

سیکرٹری سوشل ویلفیئر وومن ڈویلپمنٹ،سردار جاوید ایوب کو تبدیل کر کے سیکرٹری زراعت و امور حیوانات آبپاشی و اسماء تعینات کیا گیا ہے وجاعت رشید بیگ چیئرمین ٹیوٹا کو تبدیل کر کے سیکرٹری انڈسٹریز تعینات کی گیا ہے۔ رزاق احمد خان ایڈیشنل سیکرٹری کو ایک درجہ ترقی دیکر سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خالد محمود مرزا سپیشل سیکرٹری فنانس کو سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دیکر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور محمد رقیب کمشنر میرڈویژن کو تبدیل کر کے سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close