بڑی عید سے پہلے کچھ قربانیاں ہونےجارہی ہیں،آنیوالے دنوں میں کتنی بڑی سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہونے جارہی ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچا دی

لاہور(پی این آئی)سنیئر صحافی اور تجزیہ کار رانا عظیم کاکہناہے کہ مہنگائی کیخلاف احتجاج میں ہزاروں لوگ باہر نکلے، ایسے لگ رہا تھاکہ لوگ زمین سے نکل رہے ہیں، لوگوں نے حکومت کے اس موقف کومسترد کر دیاہے کہ مہنگائی سابق دور میں ہوئی۔

 

انہوں نے مزید کہاکہ بڑی عید سے پہلے کچھ قربانیاں ہونےجارہی ہیں۔حکومت سے معاملات سنبھل نہیں پا رہے ۔10 دن کے اندر تاریخ کا اعلان ہونے لگاہے،اس بار جو لانگ مارچ ہوگا اسے روکنا بھی چاہیں تو نہیں رکے گا، آنے والوں دنوں میں 13 کے قریب بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شمو لیت اختیار کرنے جارہی ہیں، بڑی ٹریڈ یونینز ،کسانوں کے گروپ اور تاجر بھی عمران خان کے ساتھ آ رہےہیں۔یادرہےکہ کچھ روز پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ناراض رہنماء حامد خان نے ملاقات کی ، جس میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، حامد خان نے کہا کہ لگتا خان صاحب کو احساس ہوگیا کہ پرانے لوگ ہی ٹھیک تھے،پارٹی کو دوبارہ اسی نعرے سے آگے بڑھائیں جس کے کیلئے بنائی گئی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ناراض رہنماء حامد خان نے ملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔

 

بتایا گیا ہے کہ حامد خان کے ساتھ ملاقات کرنے والوں میں پرانے رہنماء بھی شامل تھے، حامد خان نے اکیلے ملنے کی بجائے پرانے رہنماؤں کے ساتھ ملنے کی بات کی تھی۔سینئر قانون دان اور بانی رہنماء پی ٹی آئی حامد خان نے کہا کہ لگتا خان صاحب کو احساس ہوگیا کہ پرانے لوگ ہی ٹھیک تھے، پارٹی کو دوبارہ اسی نعرے سے آگے بڑھائیں جس کے کیلئے بنائی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close