عثمان بزدار کی گرفتاری، عدالت نےبڑا حکم جاری کردیا

بہاولپور(پی این آئی )لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ نے اینٹی کرپشن پنجاب کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی 30جون تک گرفتار ی سے روک دیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر محکمہ اینٹی کرپشن نے جعلسازی سے سرکاری زمین اپنے نام کرنے کی ایف آئی آر درج کی تھی ، مقدمہ میں عثمان بزدار کے بھائی بھی شامل تھے۔

 

عثمان بزدا رنے گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دی تھی جو کہ قبول کر لی گئی ہے اور عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو حکم دیا ہے کہ عثمان بزدار کو 30جون تک گرفتار نہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close