عمران خان کے گھر کو پولیس نے چاروں طرف سےگھیر لیا، ویڈیو آگئی

لاہور (نیوزڈیسک) اینکر پرسن عمران ریاض کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے گھر کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے اور آنے جانے والوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا “کل رات لاہور واپس پہنچا ہوں۔ آج پولیس نے پھر کئی گھنٹے سےمیرے گھر کو گھیرا ہوا ہے اور آنے جانے والوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔ انہوں نے چاروں اطراف سے میرے گھر کی فلم بھی بنائی ہے۔ حقیقت میں غنڈہ راج اسی کو کہتے ہیں۔

“انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان پر ناجائز اسلحے کا کیس بنایا جاسکتا ہے ۔ “میرے تمام سیکیورٹی والوں کا اسلحہ لائسنس والا ہے اور ہم ہتھیار صرف حفاظت کے لیے رکھتے ہیں دکھاوے کے لیے نہیں۔ جبکہ گھر کے باہر صرف مسلح گارڈز کو کھڑے ہونے کی اجازت ہے۔ کیونکہ میرا گھر سنسان علاقے میں ہے جہاں کوئی دوسرا گھر قریب آباد نہیں ہے۔میں یہ صرف اس لیے بتا رہا ہوں کہ انہوں نے اب اس مدعے پر کام شروع کر دیا ہے مگر انشاءاللہ یہاں بھی منہ کی کھائیں گے۔”عمران ریاض نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا “میرے گھر کے اطراف میں لگائی گئی پولیس کا تعلق مختلف پولیس سٹیشنز سے ہے کیا لاہور میں جرائم ختم ہو گئے ہیں؟”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close