سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل میں ملوث مزید تین افرادگرفتار، تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(پی این آئی)مسلم ٹائون میں سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل کیس کی تحقیقات میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق تفتیش میں ملزم فہد کے ساتھ گرفتار دیگرملازمین کے کرداربھی سامنے آگئے ہیں جس میں ملزم کے ساتھ گھریلو ملازمہ عطیہ نے قتل کے بعد بیڈ کی خون آلود چادریں تبدیل کیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمین عابد اور شاہد نے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ چھپایا اور ملازم روح الامین ملزم فہد کے ساتھ مقتولہ کواسپتال لے کرگیا،

ان تمام ملازمین نے شواہد کو مٹایا جس پر انہیں گرفتارکرلیاگیا۔پولیس کے مطابق ملازمہ عطیہ نے بیان میں بتایا کہ ملزم فہدکوٹ لکھپت کے رہائشی ایک درزی کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہے، دونوں کی دوستی فیس بک پرہوئی لیکن مالکن شادی سے منع کرتی تھی۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے والدہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کا رنگ دینیکی کوشش کی تھی جب کہ پولیس حراست میں لے پالک فہداپنی والدہ کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close