مریم نواز نے شیخ رشید کی تقریر کے دوران عوام کو بلانے کی ویڈیو شیئر کردی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے شیخ رشید کی تقریر کے دوران عوام کو بلانے کی ویڈیو شیئر کردی۔مریم نواز نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکانٹ سے شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ شیخ رشید تیز بارش میں احتجاج کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں۔شیخ رشید کی تقریر کے دوران بارش شروع ہوئی تو لوگ مظاہرہ چھوڑ کر جانا شروع ہوگئے، جس پر شیخ رشید نے اسٹیج سے تقریر کے دوران لوگوں کو پکارتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اسٹیج کے قریب آجائیں،

میں بھی تقریر کر رہا ہوں۔مریم نواز نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ فتنہ خان اپنے گھر سے باہر تشریف نہیں لائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close