تینوں بڑی نام سیاسی جماعتوں کوکس نے ملک پر مسلط کیا؟ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےسنگین الزام عائد کر دیا

لوئر دیر (پی این آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تینوں بڑی نام نہاد سیاسی جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ نے ہی ملک پر مسلط کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوئر دیر کے علاقہ میدان لعل قلعہ میں جماعت اسلامی کے مرکز اسلامی میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے جماعت اسلامی لوئر دیر کے ضلعی امیر اعزازلملک افکاری،تحصیل میدان کے امیر حاجی فضل وہاب، سابق ایم پی اے حاجی سعید گل، سابق ممبر قومی اسمبلی صاحب زادہ محمد یعقوب خان نے بھی خطاب کیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اپنے اقتدار اور کرسی کے لیے ملک کا جغرا فیہ تبدیل کیا۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ ملک میں لاکھوں نوجوان بے روزگار، غربت کی وجہ سے ساڑھے تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ پاکستان کی 80فیصد سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے مگر حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کرنا ہر پاکستانی کے لیے لازم ہے۔ جماعت اسلامی واحد آپشن ہے ، عوام ساتھ دیں، ملک کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close