محکمہ ریلوے نے ہفتے میں دوسری بارکرایوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا

لاہور (پی این آئی) عوام پر محکمہ ریلوے نے بھی مہنگائی کا وار کردیا، ایک ہی ہفتے میں دوسری بار کرایوں میں اضافہ کردیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت بڑھنے کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ریلوے کی جانب سے 14 جون کو ٹرین کے کرایوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جس کا اطلاق گزشتہ روز ہوا تھا۔ اب ایک بار پھر ریلوے نے کرائے بڑھادیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرائے میں پانچ جب کہ فریٹ ٹرینوں کے کرائے 10 فیصد بڑھائے گئے ہیں۔ ریلوے کے نئے کرایوں کا اطلاق 21 جون سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close