آزاد کشمیر کی وادی لیپہ، وادی نیلم کی بلند چوٹیوں پر جون کے وسط میں ہونے والی برفباری نے سماں باندھ دیا

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کی وادی لیپہ، وادی نیلم اور خیبرپختونخواہ کی بلند چوٹیوں پر ماہ جون کے وسط میں ہونے والی برفباری سے مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں کی بلند چوہدری، وادی لیپہ میں شمس بری پہاڑ سمیت آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے سنگم پر واقع مکڑا پہاڑ پر گزشتہ رات ہونے والی برفباری نے گرمی کا زور توڑ ڈالا ۔آزاد کشمیر کے شہر اقتدار مظفرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹھنڈی ہواوں اور آسمان پر چھائی گھٹاؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا شدید گرمی اور طویل ترین لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔

مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے برسنے والی بارشوں کے نتیجہ میں دریائے نیلم اور دریائے جہلم میں پانی کی سطح بتدریج بلند ہورہی ہے ماہرین ماحولیات نے فضائی آلودگی کے خاتمے ,زیر زمین پانی کی سطح بلند ہونے اور خشک چشموں میں پانی کی مقدار بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close