پنجاب میں ضمنی الیکشن، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پہلی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی

لاہور (پی این آئی ) پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی پہلی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی ، پی پی 7 کہوٹہ کلر سیداں میں پیپلزپارٹی کا امیدوار مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبردار ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پی پی سینٹرل سیکرٹریٹ میں دونوں جماعتوں کے عہدیدار شریک ہوئے جہاں پیپلزپارٹی کے امیدوار چودھری ظہیر مسلم لیگ (ن) کے راجہ صغیر احمد کے حق میں دستبردار ہوئے ۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج پی پی سینٹرل سیکرٹریٹ سبط الحیدر بخاری نے کہا کہ یہ پنجاب میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی ضمنی الیکشن میں پہلی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے ۔خیال رہے کہ راجہ صغیر احمد کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسملی کی سیٹ چھوڑنا پڑی، راجہ صغیر حیدر نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close