الیکٹرک گاڑی خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(پی این آئی) پنجاب میں الیکٹرک گاڑی خریدنے والے شہریوں کے لیے حکومت نے بڑی رعایت کا فیصلہ کر لیاگیا۔ پنجاب کے فنانس بل 2022میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں 95فیصد کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے ٹوکن ٹیکس کے لیے الیکٹرانک ٹرانزیکشن کے ذریعے ادائیگی کرنے پر مزید 5فیصد رعایت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صوبے میں لوگوں کو الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کی ترغیب دینے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں ایندھن کی بچت ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں