اگر فوج کے نمائندے ثالثی نہ کرتےتوآج۔۔۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑا اعتراف کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے معاملے پر پاک فوج نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ فوج کا فیٹف پر کامیابی میں نہایت اہم رول ہے ، بہت سےبنیادی مسائل کےحل میں فوج کاکردار کلیدی رہا. انہوں نے بتایا کہ فیٹف کے پلان آف ایکشن کے تحت قانون سازی پر حکومت اوراپوزیشن میں اختلافات شدیدتھے۔

 

وہ تمام میٹنگز میں شریک رہے، وہ سمجھتے ہیں کہ اگر فوج کے نمائندے ثالثی نہ کرتےتوآج ہمیں یہ کامیابی نصیب نہ ہوتی.خیال رہے کہ گزشتہ روز فیٹف نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان نے پلان آف ایکشن کے تمام 34 نکات پر عملدرآمد مکمل کرلیا ہے اور اب اکتوبر میں اسے گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں