عید الاضحٰی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کو بیماریوں کا خدشہ، سیکرٹری زراعت کی ڈائریکٹر جنرل اطلاعات اور افسران کو بریفننگ

مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزاد کشمیر کے سیکرٹری زراعت، لائیوسٹاک، آبپاشی و اسماء ارشاد احمد قریشی نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات جانوروں کو لمپی سکن سے بچانے کے لیے فوری ویکسینیشن کروائیں،عید الاضحی کے دوران لمپی سکن کے پھیلاو کا خدشہ ہے۔ لمپی سکن کی بیماری آزاد کشمیر میں داخل ہو چکی ہے اور میرپور اور نیلم میں اسکے کیسز سامنے آئے ہیں، عیدالاضحی کے دوران جانوروں کی آمدورفت کے پیش نظر چیکنگ کیلیے محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مختلف مقامات پر چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔

 

بالائی علاقوں میں منہ کھر سے بچاو کے لیے بھی محکمہ لائیو سٹاک کے تمام دفاتر میں ویکسین موجود ہے۔وہ نظامت اعلی تعلقات عامہ کے دورہ کے موقع پر محکمہ اطلاعات کے آفیسران کو لپمی سکن سے بچاو کے حوالہ سے بریفنگ دے رہے تھے۔ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال، ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک اعجاز احمد خان، ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد بشیر مرزا، آفیسران اطلاعات مقصود احمد میر، راجہ محمد سہیل خان، قراۃ العین شبیر، راجہ عبدالباسط خان، ساجد نذیر و دیگر بھی موجود تھے۔ ارشاد احمد قریشی نے کہا کہ بھیڑ بکریوں کو کاٹا سے بچاو کے لیے بھی محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ فرائض انجام دے رہا ہے،کاٹا سے بچاو کے لیے بھی ویکسین محکمہ لائیو سٹاک کے دفاتر میں موجود ہے۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنے جانوروں کو بیماریوں سے بچاو کے لیے بروقت ویکسینیشن کروائیں تاکہ اس مہلک بیماری کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close