مظفرآباد، جہلم ویلی، گزشتہ روز تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے 46 مکانات اور 2 دکانیں تباہ ہو گئیں، موبائل فون کمپنی کا ٹاور گر گیا

مظفرآباد (پی این آئی) مظفرآباد اور جہلم ویلی میں گزشتہ روز تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کے باعث 46 مکانات اور 2 دکانیں تباہ ہو گئیں مظفرآباد میں ایک موبائل فون کمپنی کا ٹاور بھی گر گیا سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں ۔

سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن سید شاہد اکبر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز مظفرآباد میں آندھی کے باعث33 مکانات تباہ ہوئے جبکہ ایک موبائل فون کمپنی کا ٹارو بھی گر کر تباہ ہوگیا جہلم ویلی میں 13 مکانات اور ایک دکان مکمل طور پر تباہ ہوئی

سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شدید آندھی کے دوران گرنے والے درجنوں درختوں سائیں بورڈر دیواروں بجلی کے تار کھمبوں پھلوں اور فصلوں کو ہونے والے نقصانات کے اعدادوشمار اپنی رپورٹ میں شامل نہیں کیے….

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close