کونسی جماعت اتحادی حکومت کا ساتھ چھوڑنے جارہی ہے؟ سلیم صافی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (پی این آئی) تجزیہ کار سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے اتحادی حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کردیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں سلیم صافی نے کہا کہ حکومتی وعدے کے باوجود گورنر شپ نہ دلوانے پر اے این پی نے حکومتی اتحاد سے نکلنے پر غور شروع کردیا ہے۔

 

 

تمام اتحادی جماعتوں کی حمایت اور وزیراعظم کی یقین دہانی کے باوجود میاں افتخار کو گورنر نہ بنانے پر اے این پی کی صفوں میں برہمی پائی جاتی ہے۔ سلیم صافی نے دعویٰ کیا کہ کسی بھی وقت اے این پی کی جانب سے حکومت کی حمایت ختم کرنے کا اعلان ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close