ڈالر 210 پر آگیا ہے اور وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں، شیخ رشید احمد کے حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈالر 210 پر آگیا ہے اور وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں۔شیخ رشید نے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر شام سات بجے مارکیٹیں اور دکانیں بند کی گئیں تو دکاندار بھی بھوکے مریں گے، معاشی تباہی کا سہرا امپورٹڈ حکومت کے سر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی ایمبیسڈر آ چکا ہے اور چینی ایمبیسڈر جا چکا ہے جبکہ ہندوستان میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں

اور امپورٹڈ حکومت ہندوستان سے تجارت کرنے جا رہی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ جس دن ان کے کیس ختم ہوگئے یہ الیکشن کی طرف جائیں گے، ایک درجن جماعتیں عوام کی نظروں سے گر گئی ہیں اور اکیلا عمران خان عوام کے دلوں پر چھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، یہ چوروں کی بیٹھک سجائی گئی ہے جس کو عوام میں کوئی پذیرائی حاصل نہی، یہ ایک درجن پارٹیاں اپنی سیاسی قبر خود کھود رہی ہیں

اور عوام ان کے چہرے دیکھ کر ٹی وی چینل بدل دیتے ہیں۔شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ لندن خفیہ معاہدے کے تحت نواز شریف پاکستان نہیں آ رہے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اتوار کی شام 9بجے سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر لال حویلی ان کا خطاب سنیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close