آر یا پار، پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے یا خارج کرنے کا اعلان آج ہو گا

برلن (پی این آئی) آر یا پار، پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے یا خارج کرنے کا اعلان آج ہو گا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ یورپی ملک مالٹا کے میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ان کے ملک کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان بھی ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالے جانے کا منتظر ہے۔ اس حوالے سے ترجمان وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ معاملات پاکستان کے حق میں جاتے دکھائی دیتے ہیں، اجلاس میں دیگر ممالک کی رضا مندی اور تسلی بھی معنی خیز ہوتی ہے۔ وفاقی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلتا ہے تو بھی معاملات طے ہونے میں7 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے پر فیٹف ٹیم جائزے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ یہ بات اہم ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو دو مرحلوں میں 34 نکات پر عمل درآمد کے لیے کہا تھا، پاکستان نے اس بار تمام 34 شرائط پر عمل درآمد کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close