جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کو مہنگائی کے خلاف ٹرین مارچ میں شمولیت کی دعوت دیدی

لاہور (پی این آئی) جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنے مہنگائی کے خلاف ٹرین مارچ میں شمولیت کی دعوت دے دی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان قیصر شریف نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور میں پریس کانفرنس میں 25 جون کو ٹرین مارچ کا اعلان کیا ہے۔

وہ پی ٹی آئی کو اس مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ آئیں گے تو انہیں آنسو گیس کا بھی کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما امجد خان نیازی نے کہا کہ سراج الحق ہمارے لیے محترم ہیں، ہم چاہیں گے کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوں، ہم نے امپورٹڈ حکومت کے خلاف پہلے بھی انہیں دعوت دی تھی اب بھی کہیں گے کہ وہ ہمارے ساتھ آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close