صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے لیے 10 کروڑ 50 لاکھ روپے کی مرسیڈیز بینز خریدنے کی منظوری دے دی گئی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) صدرآزاد ریاست جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کیلئے 10 کروڑ 50 لاکھ 21 ہزار روپے قیمت کی نئی مرسڈیز بینز گاڑی خریدنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

سرکاری سطح پر جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صدرآزادجموں وکشمیر نےصدر گرامی کیلئے مرسڈیز بینز کار خریدنے کی منظوری صادر فرمائی ہے سینٹرل ٹرانسپورٹ پول کے میزانیہ مالی سال 2021/2022 نئی گاڑی کی خریدنے کیلئے 10 کروڑ 50 لاکھ 21 ہزار روپے کی اضافی فراہمی و پیشگی ادائیگی کی اس شرط پر منظوری دی گئی ہے کہ محکمہ پیشگی حاصل کی گئی رقم کی تفصیل محکمہ حسابات کو فراہم کرنے کا پابند ہوگا اور پرانی گاڑی ٹرانسپورٹ پول میں جمع کروائی جائے گی….

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close