جاز صارفین مشکل کا شکار، کئی شہروں میں انٹرنیٹ کی فراہمی معطل ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ فائبر کیبل نیٹ ورک میں کٹ لگنے کے باعث ایک سیلولر کمپنی کی انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔پاکستان کے مختلف شہروں میں جاز کے صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، اس کے علاوہ بعض جگہوں پر موبائل فون سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔

 

اس حوالے سے پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فائبر کیبل نیٹ ورک میں کٹ کے باعث انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ کیبل نیٹ ورک میں خرابی کے باعث شمالی ریجن متاثر ہوا ہے جہاں سیلولر کمپنی کی انٹرنیٹ سروس جزوی متاثر ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں