درآمدی کاغذ کی قیمت میں 3 گنا اضافہ، درسی کتابوں کی چھپائی ناممکن، تعلیمی بحران کا خدشہ

اسلام آباد (پی این آئی) ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث درآمدہ کاغذ کی قیمت تین گنا ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں درسی کتابوں کی چھپائی کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ قیمت بڑھنے سے درآمدی کاغذ نایاب ہوگیا ہے جس کے باعث درسی کتابوں کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فی کلو 100 روپے میں فروخت ہونے والے کاغذ کی قیمت تین سو روپے تک جا پہنچی ہے۔ نیا تعلیمی سال سر پر آ پہنچا ہے لیکن طلبہ کو درسی کتب ملنے کا کوئی علم نہیں ہے جس کے باعث والدین اور طلبہ سخت پریشان ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close