مزدور کی کم ازکم اجرت 20 ہزار سے بڑھا کرکتنی کر دی گئی؟ گریڈ 1سے تک کے ملازمین کیلئے اسپیشل الائونس کی منظوری

لاہور(پی این آئی) حکومت پنجاب نے بجٹ میں مزدور کی کم ازکم اجرت 20 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کردی ہے، گریڈ ایک سے گریڈ19 تک کے ملازمین کو 15 فیصد اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا، اسپیشل الاؤنس تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بجٹ تقریر کے مطابق بجٹ میں 3 کھرب 32 ارب 86 کروڑ سپلیمنٹری بجٹ کی مد میں رکھے گئے ہیں۔کُل آمدن کا تخمینہ2 ہزار521 ارب 29 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔

 

بورڈ آف ریونیو کا ہدف 44 فیصد اضافے کے ساتھ 95 ارب روپے، نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 163 ارب 53 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ترقیاتی پروگرام کیلئے 22 فیصد اضافے کے ساتھ 685 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ترقیاتی بجٹ کا 40 فیصد سوشل سیکٹر اور24 فیصد انفراسٹرکچر پر مشتمل ہے، سوشل سیکٹر کیلئے 2 کھرب 72 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، سکول ایجوکیشن کیلئے 39 ارب اور ہائرایجوکیشن کیلئے 13 ارب 50 کروڑ روپے، اسپیشل ایجوکیشن کیلئے ایک ارب 20 کروڑ اور لٹریسی اینڈنان فارمل ایجوکیشن کیلئے 3 ارب رکھے گئے ہیں۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیلئے21 ارب مختص کیے گئے ہیں۔ ترقیاتی پروگرام کیلئے 685 ارب روپے تجویز ہے، ترقیاتی بجٹ کا 6 فیصد پروڈکشن سیکٹر اور2 فیصد سروسز سیکٹر پر مشتمل ہے، ترقیاتی بجٹ میں دیگر پروگرامز اور خصوصی اقدامات کیلئے 28 فیصد فنڈز مختص ہیں، ترقیاتی بجٹ میں پہلے سے جاری اسکیموں کیلئے365 ارب روپے اورنئی اسکیموں کیلئے 234 ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں۔

 

528 ارب روپے مقامی حکومتوں کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال میں 435 ارب 87 کروڑ روپے تنخواہوں کی مد میں رکھے گئے ہیں۔312 ارب روپے پنشن کی مد میں رکھے گئے ہیں،محکمہ ایکسائز سے 2 فیصد اضافے کے ساتھ 43 ارب 50 کروڑ روپے رکھا گیا، ایم ٹی آئیز، الائیڈ اسپتالوں اور میڈیکل کالجز کیلئے 53 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں