سیاست سے دور رہیں، اسد عمر کے بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردِعمل بھی آگیا

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کی جانب سے تنقید کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار کاوضاحتی بیان آگیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے کسی قسم کاسیاسی بیان نہیں دیا، قومی سلامتی کمیٹی کا ایجنڈا پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے، انہوں نے کل بھی قومی سلامتی کے اجلاس سے متعلق تفصیل کے ساتھ بات کی تھی۔

 

 

اجلاس میں کسی سروس چیف نے یہ نہیں کہا کہ سازش ہوئی ہے، یہ رائے نہیں انٹیلی جنس بیس انفارمیشن تھی، سازش کا لفظ اعلامیہ میں شامل نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن یاکسی اورفورم کاحکومت کےپاس آپشن ہے، یہی آپشن گزشتہ حکومت کے پاس بھی تھا، جوڈیشل کمیشن بنانے پرکوئی اعتراض نہیں، جوڈیشل کمیشن یا کوئی اور فورم بنانے کا کہیں تو ادارے تعاون کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ گزشتہ حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی ۔ ان کے اس بیان کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو سیاسی بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close