روسی صدرولادی میر پیوٹن کی صحت سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر آگئی

ماسکو(پی این آئی)روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پوڈیم پر تقریر کے دوران کچھ پریشانی میں دیکھا گیا اور تقریر کے دوران پیوٹن کی ٹانگوں کو کپکپاتے اور ہلتے دیکھا بھی دیکھا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پیوٹن کی وائرل ویڈیونے سب کو تشویش میں ڈال دیا ہے ، ویڈیو میں ان کو پوڈیم پر تقریر کے دوران پریشان دیکھا گیا اورانکی ٹانگوں کو کا نپتے بھی دیکھا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا نے اس ویڈیو کو تشویشناک قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ ’پیوٹن کے ڈاکٹرز نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی خراب صحت کی وجہ سے عوامی تقاریب میں زیادہ دیر رکنے سے گریز کریں‘۔ پیوٹن کی وائرل ویڈیو کے بعد انکی صحت کے متعلق خبروں میں تیزی آگئی ہے, ایک رپورٹ کے مطابق پیٹن کو پیٹ کے کنسر اور دماغی بیماری پارکنسنز کی تشخیص ہوئی تھی اور اس بیماری میں انسان اپنے اعضاءکا توازن برقرار نہیں رکھ پاتا۔خیال رہے کہ روسی صدارتی محل ہمیشہ سے پیوٹن کی خراب صحت کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close