اسپیکر چودھری پرویز الہٰی کو بڑا دھچکا لگ گیا پنجاب حکومت نے آخری پتہ کھیل دیا

اسلام آباد(پی این آئی ) پنجاب حکومت نے سپیکر صوبائی اسمبلی کے اختیارات محدود کر دیئے، گورنر بلیغ الرحمن نے آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کےذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کو محکمہ قانون کے ماتحت کر دیا گیا ہے، صوبائی اسمبلی کے اختیارات محدود کرنے کیلئے محکمہ قانون نے سمری تیار کی تھی۔ صوبائی اسمبلی کے رولز آف بزنس میں آرڈینس کے ذریعے ترامیم کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے سپیکر کے اختیارات ان کے روئیے

کے باعث محدود کئے۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی حیثیت ختم کرنے کیلئے بھی آرڈیننس جاری کیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا تمام عملہ وزارت قانون کے ماتحت کردیا گیا۔ اب ہر نوٹیفکیشن وزارت قانون سے ہی جاری کیاجائے گا۔صوبائی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کو لامحدود اختیارات حاصل تھے، اب اجلاس کو ڈی نوٹیفائی اور نوٹیفائی کرنا سیکرٹری اسمبلی کے اختیار میں نہیں، اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن سیکرٹری قانون جاری کریں گے

۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجٹ تو پیش ہوگا‘ آئینی کھلواڑ کا بھی بندوبست کروں گا، بجٹ بھی پاس ہوگا اور ہم کامیاب بھی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سب کو انتظار تھا بجٹ میں کیا آئے گا،مجھے اپنی انا کی پرواہ نہیں،اپنے عوام کے لیے فکر مند ہوں کیوں کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ کا سلسلہ جاری ہے، کبھی ایوان میں تماشا تو کبھی سڑکوں پر، اگر صوبے کی بہتری کیلئے انا نچھاور کرنا پڑتی ہے تو کروں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا رویہ غیر مناسب ہے، یہ روز آئین اور قانون کی پامالی کر تا ہے، آپ کو کسی کی شکل پسند نہیں، پرانا دکھ اور غصہ ہے تو کیوں آئین کو پامال کر رہے ہیں، عوام دیکھیں گے یہ شخص تماشا کررہا ہے، 12 کروڑ کے صوبے کا بجٹ آپ نے جام کیا ہے، یہ وہی اسپیکر ہے جس کے اپنے خلاف عدم اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری نیت صاف ہے، 3 ماہ سے ان کا سامنا کر رہا ہوں،

بجٹ بھی پیش ہوگا اور 3 ماہ سے ہونے والے کھلواڑ کا بندوبست بھی کریں گے، آئین و قانون کا تماشا بند ہونا چاہئے یہ تماشا اب نہیں چلے گا، بجٹ بھی پاس ہوگا اور ہم کامیاب بھی ہوں گے، آپشن نہیں بتاوں گا،نیت صاف ہے، تمام ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو میں کینسر کی ادویات تقسیم کرنے جارہے ہیں

دوسری جانب حکومت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی، اس دوران اپوزیشن کی جانب سے بجٹ روکنے کے امکان پر بھی قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close