موبائل فون صارفین کیلئے خوشخبری، یکم جولائی سےکالزمزید سستی ہو جائیں گی

اسلام آباد(پی این آئی) موبائل فون صارفین کے لیے ایک خوشخبری آ گئی ہے کہ یکم جولائی سے آف نیٹ ورک کالز مزید سستی ہونے جا رہی ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ’موبائل ٹرمی نیشن ریٹس‘ (ایم ٹی آرز)کم کرتے ہوئے 0.50روپے سے 0.40روپے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس سے آف نیٹ کالز مزید سستی ہو جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق ایم ٹی آر وہ قیمت ہے جو کوئی بھی سیلولر کمپنی دوسری سیلولر کمپنی سے اپنے صارف کی کال اپنے نیٹ ورک پر ٹرمی نیٹ کرنے کے عوض وصول کرتی ہے۔2020ءمیں یہ قیمت 0.70روپے فی منٹ تھی جو 2021ءمیں کم کرکے 0.50روپے فی منٹ کر دی گئی اور اب اس میں مزید 10پیسے کی کمی کی جا رہی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ جولائی 2023ءمیں اس میں ایک بار پھر 10پیسے کی کمی لائی جائے گی جس سے یہ قیمت 0.30روپے فی منٹ ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں