سابق وزیراعظم نے نیب کو ختم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کو ختم کرنا ہوگا ، نیب کے ساتھ یہ ملک نہیں چل سکتا، نیب ختم ہونے تک ملک کا نظام نہیں چلے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عارف علوی صدر مملکت ہیں یا پارٹی کے کارکن ، صدر کے کمنٹس مضحکہ خیز ہیں ، ایسے رویے ملکی اداروں کی تباہی کا باعث بنتے ہیں ،

صدر مملکت ملکی معاملات میں رکاوٹ نہیں بنتے بلکہ تعاون فراہم کرتے ہیں ۔ سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عمران خان کا رویہ شروع دن سے ہی جھوٹ بولنا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close