چینی کی قیمت میں پھر اچانک اضافہ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) چینی کی قیمت میں پھر اچانک اضافہ کر دیا گیا۔۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کی ہول سیل منڈیوں میں چینی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے کہ اس اضافے کے ساتھ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 85 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

 

جبکہ ہول سیل ڈیلروں کا کہنا ہے چینی کی پیکنگ پر ان کے دو روپے خرچ ہوتے ہیں جس کے باعث انہیں مجبوراً چینی کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close