روس نے پیٹرول کی لوٹ سیل لگا دی، بڑے بڑے ممالک خریداروں میں شامل ہو گئے

ماسکو(پی این آئی)روس نے سستا تیل بیچ کر 93 بلین ڈالر کمالئے۔ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات پر نظر رکھنے والے ادارے کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود روس سے پیٹرول خریدنے والوں میں امریکی حلیف اور یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یوکرین سے جنگ کے پہلے 100 دنوں کے دوران روس کی پیٹرولیم مصنوعات ک برآمدات 93 ارب ڈالر تک رہی اور سب سے زیادہ پیٹرول یورپی یونین کے رکن ممالک نے خریدا۔

امریکی دباو کے باوجود چین نے بھی بھاری مقدار میں پیٹرول روس سے خریدا ہے اسی طرح بھارت نے بھی روس سے سستے داموں پیٹرول درآمد کیا ہے جس پر امریکا نے بھارت کو تنبیہ بھی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں