پٹرول 23 روپے فی لیٹر مہنگا، مفتاح اسماعیل نے مجبوریوں کی کہانی سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اس وقت ڈیزل پر 53 روپے اور پیٹرول پر 23 روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اگر ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے تو ہمیں ایک نئے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اگر پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو آئی ایم ایف بھی معاہدہ نہیں کرے گا، دو بار ہم نے 30 ،30 روپے پیٹرول بڑھایا ہے،

اگر ہم یہ چیزیں مہنگی نہیں کریں گے تو بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ جب حکومت ہمیں ملی تو معاشی مسائل تھے، میں نے پاکستان کے یہ حال اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ ان کا کہناتھا کہ 2013 میں ہماری حکومت آئی پانچ سو 3 ارب روپے کا سرکلر ڈیڈ تھا، پاور کا محکمہ 15 سو ارب روپے کا نقصان دے رہا ہے، کوئلے سے بجلی کا یونٹ سب سے سستا تھا۔ان کا مزید کہناتھا کہ مہنگائی کا کوئی توڑ نہیں، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ کوئلے کی بھی قیمت بڑھ رہی ہے۔

اس لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں