دودھ کی قیمت میں اضافہ، فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی

 

لاہور (پی این آئی) دودھ کی قیمت میں اضافہ، فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی، دہی، ڈبل روٹی، مکھن، انڈے اور دیگر ڈیری و بیکری اشیاء کی قیمتوں میں بھی یکدم بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے اثرات ہر گزرتے دن کے ساتھ نمایاں ہونے لگے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دودھ، دہی، انڈے، ڈبل روٹی اور دیگر ڈیری و بیکری اشیاء کی قیمتوں میں یکدم ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔بتایا گیا ہے کی دودھ کی فی لیٹر قیمت 20 روپے اضافے سے 170 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ دودھ کے ساتھ دہی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ بیکری اشیاء کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 50 روپے میں ملنے والی ڈبل روٹی 20 روپے اضافے سے 70 روپے کی ہو گئی، جبکہ مکھن اور دیگر چیزیں بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔واضح رہے کہ ادارہ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں 33 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے وجہ سے ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 23 عشاریہ 98 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2 عشاریہ 67 فیصد کا ہوشربا اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور13 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close