گھی فی کلو 55روپے کم کر دیا گیا، ایک کلو کی قیمت کتنی ہو گئی؟ عوام کیلئے بڑا ریلیف

اسلام آباد(پی این آئی )گھی فی کلو 55روپے کم کر دیا گیا، ایک کلو کی قیمت کتنی ہو گئی؟ عوام کیلئے بڑا ریلیف۔۔۔بجٹ آنےکےبعدعوام کیلئے بڑا ریلیف بھی آگیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 55 روپے فی کلو سستا کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھی 355 سے کم کرکے300روپے فی کلو کردیا گیا۔

 

یکم جون کو گھی 260 سے بڑھاکر 355 روپےفی کلوکیا گیا تھا۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف پیکچ دیا تھا ،سابقہ حکومت نے سبسڈی والے گھی کی قیمت 260 روپے فی کلو مقرر کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close