سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی پاکستان واپسی، تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، یہ دعویٰ سینئر صحافی کامران شاہد نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامران شاہد نے لکھا کہ انتظامات میں ایئرایمبولینس کا اہتمام بھی شامل ہے، ادارے مکمل طور پر اپنے سپاہی اور افسران کیساتھ کھڑے ہیں‘۔

 

یادرہے کہ پرویز مشرف بیرون ملک زیرعلاج ہیں اور گزشتہ دنوں ان کی طبیعت بگڑنے کے بارے بھی غیرمصدقہ اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم بعد میں ان کے فیملی ذرائع نے بتایا تھاکہ ان کا معمول کا علاج چل رہاہے لیکن سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں، ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی بھی اپیل کی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close