ڈاکٹر عامر لیاقت کے سوئم کے موقع پر ان کے بیٹے نے اپنے والد کیلئے بڑی اپیل کر دی

کراچی (پی این آئی) ایم این اے عامر لیاقت حسین کے سوئم میں بیٹے احمد عامر نے خصوصی دعا کروائی جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔گزشتہ روز کراچی میں عامر لیاقت حسین کا سوئم کیا گیا تھا جس میں ان کے عزیز و اقارب اور چاہنے والوں نے شرکت کی۔اب سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کے بیٹے احمد عامر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے مرحوم والد کے لیے دعا کروا رہے ہیں۔

 

 

عامر لیاقت کے بیٹے نے سوئم میں شرکت کرنے والوں کو سلام کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔احمد عامر نے کہا کہ اللہ پاک، میرے والد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔واضح رہے کہ 9 جون، جمعرات کے روز عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے تھے جبکہ 10 جون کو ان کی تدفین کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close