فرح گوگی اور شوہر احسن گجر کو بنی گالہ میں کس طرح پروٹوکول دیا جاتا رہا؟ اسپیشل پرانچ کے اہلکار کا سنسنی خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)فرح خان عرف فرح گوگی کی کرپشن کی کہانیاں تو زبان زدِ عام ہیں۔ یوں توفرح پی ٹی آئی رہنما فرح گوگی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں لیکن عمران خان نے خود فرح گوگی کا دفاع کیا اور کہا فرح خان رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ لیکن اب فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے ساتھ ’وزیراعظم ہاؤس بنی گالہ کے رہائشی‘ جیسا سلوک کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

 

قابل اعتماد ذرائع جنہوں نے پی ایم ہاؤس بنی گالہ میں قائم 44 ماہ کے اسپیشل برانچ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا نے شیئر کیا کہ فرح خان عرف ’گوگی‘ اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام پی ایم ہاؤس بنی گالہ آنے والوں کے اسپیشل برانچ کے ریکارڈ میں نہیں پائے گئے۔وزارت داخلہ نے اس بات کی تحقیقات کا حکم دیا کہ سیکورٹی ایس او پیز پر عمل کیوں نہیں کیا گیا اور فرح خان اور ان کے شوہر کے دوروں کو اسپیشل برانچ آئی سی ٹی کے رجسٹر میں درج کیوں نہیں کیا گیا۔ معاملے سے واقف باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ انکوائری کے دوران اسپیشل برانچ کے اہلکار، جنہوں نے پی ایم ہاؤس بنی گالہ میں ڈیوٹی سرانجام دی، نے اپنے سینئرز کو بتایا کہ فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر بنی گالہ پی ایم ہاؤس میں اکثر آتے تھے۔

 

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جوڑے کا داخلہ کبھی ریکارڈ نہیں کیا گیا جیسا کہ اسپیشل برانچ کو ہدایت تھی کہ جوڑے کے ساتھ ’وزیراعظم ہاؤس کے رہائشی‘ جیسا سلوک کیا جائے کیونکہ وہ خاندان کا حصہ ہیں۔اسپیشل برانچ اسلام آباد پولیس کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ اسی لیے ان کے پی ایم ہاؤس بنی گالہ سے داخلے اور باہر نکلنے کو کبھی دستاویز نہیں کیا گیا۔شہباز گل اور فواد چوہدری سے اس معاملےپر ان کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔وزیراعظم ہاؤس کی سیکورٹی کا ایک اہم عنصر یہ ہے کہ اسلام آباد پولیس کی اسپیشل برانچ وزیراعظم ہاؤس کے اندر اور باہر تمام نجی اور سرکاری مہمانوں کے داخلے اور باہر جانے کو کنٹرول کرتی ہے۔وزیراعظم ہاؤس آنے والے تمام افراد کا مکمل ریکارڈ رکھنے کیلئے وزیراعظم ہاؤس کا عملہ انٹری گیٹ پر آنے والے ہر آنے والے کی گاڑی کے نمبر کے ساتھ رجسٹر میں اندراج کرواتے ہیں۔

 

یہ پالیسی دورہ کرنے والے تمام وزراء، ارکان پارلیمنٹ، سیاست دانوں، سرکاری افسران اور نجی افراد پر لاگو ہوتی ہے۔واضح رہے کہ فرح گوگی کے بارے میں یہ بات بھی مشہور ہے کہ پنجاب میں کروڑوں روپے کے عوض تبادلے کروائے جاتے تھے اور نوٹوں سے بھرے بیگ فرح خان کو پہنچا دیے جاتے تھے۔ عون چوہدری نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ رات کو خواب بنی گالہ میں دیکھا جاتا تھا اور دن کو بیگ لاہور میں فرح گوگی کے پاس پہنچ جاتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں