پیٹرول 400روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان، بڑا خدشہ ظاہر کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماء غوث بخش مہر نے کہا ہے کہ خدشہ ہے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 400 روپے سے بڑھ جائے گی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پر چیز مہنگی ہو گئی، آٹا، دالیں امپورٹ کرنا شرم کی بات ہے، بجٹ میں رکھے اہداف غیرحقیقی اور ناقابل عمل ہیں۔

 

موجودہ حکومت کو جب مسائل کا علم تھا تو خود کھڈے میں کیوں گرے؟ انہوں نے قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں رکھے اہداف غیرحقیقی اور ناقابل عمل ہیں،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہر شعبے پر اثر پڑا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پر چیز مہنگی ہوگئی ہے، خدشہ ہے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 400 روپے سے بڑھ جائے گی۔نہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے ٹی وی پر کہا آئندہ الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر لڑوں گا، ایسے میں اپوزیشن لیڈر اہم فیصلوں پر کیا کردار ادا کرسکے گا؟موجودہ حکومت بھی آئی ایم ایف کے در پر پڑی ہوئی ہے، بجلی مہنگی ہونے سے فرٹیلائزر کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے،جب پتا تھا اس طرح کے مسائل ہیں تو کیوں اس کھڈے میں خود گرے ہیں؟

 

پاکستان آج آٹا، دالیں امپورٹ کررہا ہے جو کہ شرم کی بات ہے۔اسی طرح بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ آج پورا ملک لوڈشیڈنگ کے عذاب کا شکار ہے، 12سے 13گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، بھارت پاکستان کے دریاؤں پر ڈیم بناکر پاکستان کو خشک کرنے کی سازش کررہا ہے۔ شہبازحکومت نے بجٹ میں تعلیم کے شعبے کو نظر انداز کردیا ہے، بجٹ میں شعبہ صحت کیلئے بھی خاطر خواہ فنڈز نہیں رکھے گئے، لوگ سرکاری ہسپتالوں میں مجبوری میں مرنے کیلئے جاتے ہیں۔پاکستان کا عدالتی نظام تیزی سے تباہی کی جانب جا رہا ہے، پاکستان میں امیر اور غریب کیلئے انصاف کا معیار الگ الگ ہے، پولیس میں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ مل بیٹھ کر ملک وقوم کو مسائل سے نکالنے کا راستہ بنائیں۔ بھارتی حکومت کے مسلمانوں پرپر تشدد اقدامات کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں روپے کی قدر میں کمی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close