آصف زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات میں ان کے گھٹنوں کو کیوں ہاتھ لگایا؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے حکومت کے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کر ا دی ۔ آصف علی زرداری نے بزرگ سیاستدان چوہدری شجاعت کے گھٹنوں کو عاجزانہ انداز میں چھوتے ہوئے ان کی عزت افزائی کی۔چوہدری شجاعت ، چوہدری سالک اور طارق بشیر چیمہ نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔

 

اس دوران چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ق لیگ اپنا وعدہ نبھا رہی ہے اور نبھاتی رہے گی،ہماری جماعت حکومت کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کھڑی ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت ق لیگ کے ساتھ اور ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے دونوں وفاقی وزرا ہماری حکومت کا اہم حصہ ہیں جب کہ چوہدری شجاعت سیاست کا اثاثہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close